spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہا کہ جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔

الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ نواز شریف کو کس طرح بے گناہ نااہل قرار دیا تھا، عمران خان کو پہلے فون کرکے مشورے دیتے رہے پھر عدالتیں کھول کر ان کے خلاف ہوگیا، بانی کے خلاف گیم کرتا رہا اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا رہا کیا ایسے شخص کو چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو شعر آج لکھا گیا ہے اس کا جواب دوں گا، آپ اپنی جلن برقرار رکھیں اور جمہوری لوگ اپنا جلوہ برقرار کھیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سب جانتے ہیں بہترین دوست اور بدترین دشمن ہوں، جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے کالی انصاف کی کوٹری سے سیاہی نکلی ہے، احتساب اب شروع ہوگا، اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی اور پھر 45 سال بعد کہا پھانسی غلط تھی، اب تو وقت آگیا ہے ہم ایسے لوگوں کو پکڑیں گے۔

یہ پڑھیں: ’جن ججز کے استعفے آتے رہیں گے وہ فوری منظور بھی کرلیے جائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے اور شربت پینے کا بہت شوق تھا اب ہم انہیں شربت پلائیں گے، جو لوگ عقل سے اندھے ہیں اب ان کی باری آئے گی، مار کھا کر سیکھ لیا ہے کہ سسٹم میں رہ کر سسٹم کے خلاف لڑنا ہے، یہ لوگ جاگیر سمجھتے تھے کہ ان کی مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکتا تھا، ان لوگوں نے جمہوری لوگوں کا جنازہ نکالا اب ہم ان کو جواب دیں گے۔

سینیٹر نے کہا کہ ہم نے 26ویں ترمیم بنائی، 27ویں ترمیم بنائی اور 28ویں بھی بنائیں گے، 27 ویں ترمیم کی کامیابی کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔

spot_imgspot_img