spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جواد احمد کی باتوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں، ابرار الحق

معروف گلوکار ابرار الحق نے ساتھی گلوکار جواد احمد کے سیاسی بیانات پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

گلوکار ابرار الحق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جواد احمد نے کہا کہ ان کا دور حکومت آیا تو مزدور کی تنخواہ فی تولہ سونے کے برابر ہوگی اس پر آپ کی کیا رائے؟

گلوکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بس اب ان کی باتوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

میزبان نے مزید پوچھا کہ جواد احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ میں پاکستان کی آخری امید ہوں، ان کے اس اعتماد پر کیا کہیں گے؟

ابرار الحق نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ کہنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ابرار الحق نے ’جین زی‘ کو اہم مشورہ دے دیا

اس سے قبل ابرار الحق نے جنرل زیڈ کو مشورہ دیا تھا کہ اللہ سے بڑی چیزیں مانگیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ آج اس پوزیشن پر ہوں گے لیکن اللہ نے انہیں کسی بھی چیز سے اسٹار بنا دیا۔

گلوکار نے کہا تھا کہ اللہ آپ کو بہترین دینے پر قادر ہے اس طرح زیادہ سے زیادہ بڑی چیزیں مانگیں اور اگر آپ کا ایمان مضبوط ہے تو اللہ آپ کے کام میں برکت دے گا۔

spot_imgspot_img