spot_img

ذات صلة

جمع

جنگ بندی چین، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی مشترکہ کوششوں سے ہوئی، سفیر پاکستان کا سی این این کو انٹرویو

واشنگٹن (09 مارچ 2026): امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے سی این این کو انٹرویو میں بتایا کہ ایران امریکا جنگ بندی چین، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی مشترکہ کوششوں سے ہوئی ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ایران اور امریکا میں کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کا اعلان مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو اوّلیت اور ترجیح دی ہے، پاکستان پر اعتماد کرنے پر تمام فریقین کے شکر گزار ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا چین نے شروع سے فریقین کو تحمل اور سفارت کاری پر زور دیا ہے، اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے سفارتی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا، مذاکراتی عمل کی کامیابی رازداری کی متقاضی ہے، بغیر کسی دباؤ کے مذاکراتی عمل کے فیصلہ کن ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

سفیر پاکستان نے کہا پاکستان محض ایک سہولت کار ہے اور تمام فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس ہے، پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، خلیجی ریاستوں میں 55 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، اس لیے سفارتی عمل کے دوران خلیجی قیادت سے مسلسل مشاورت جاری رہی۔

انھوں نے کہا امید ظاہر کی کہ ہماری مخلصانہ کوششیں خطے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوں گی، اور خطے میں امن کے اثرات عالمی سیاست اور معیشت پر مرتب ہوں گے۔

spot_imgspot_img