پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ جس دن سمجھ لیا سب کچھ آگیا اسی دن آپ کا اختتام ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پی ایس ایل نے بہت کچھ دیا ہے بطور سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تنگ صرف ان لوگوں کو کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔
حسن علی نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے کی خوشی ہے میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر ہار بھی رہے ہیں تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہونا چاہیے، ہر فارمیٹ کی اپنی بیوٹی ہے ٹی 20 انٹرٹینمنٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ آپ کی اسکلز بہتر ہے اور مجھے یہی فارمیٹ پسند ہے اور کھیلنا اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ٹیسٹ میچز میں میری کارکردگی اچھی نہیں لیکن اب کوشش ہے کہ اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے حاصل کروں۔
باسط علی نے ان کی گفتگو پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا کرتا ہے، ہماری وقت میں مشتاق احمد تھا ایسی ہی کوالٹی ان کی ہیں۔



