spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا آغاز 8 جنوری بروز جمعرات سے ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اےپی) 8جنوری کو اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد رواں ماہ کی 8 تاریخ سے بذریعہ جی ٹی روڈ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گا، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

اپوزیشن اتحاد کی عوامی رابطہ مہم مسلسل 3 روز تک جاری رہے گی، تحریک کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جبکہ احتتام صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوگا۔

ٹی ٹی اے پی کو جی ٹی روڈ پر 4 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا، گجرات، گوجرانوالہ، شاہدرہ اور لاہور داخلے پراستقبالیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کرے گی، اس کے علاوہ مینار پاکستان اور داتا دربار پر حاضری کے لیے بھی جائے گی، ٹی ٹی اے پی رہنما 3روز لاہور میں قیام کے دوران مختلف تقریبات سے خطابات بھی کریں گے۔

spot_imgspot_img