spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بہاولپور : شوہر نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیوی کو مار ڈالا، خوفناک ویڈیو

بہاولپور : پنجاب میں قتل کی ایک ہولناک واردات کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایک خاتون کو اس کے شوہر اور سوتیلے بیٹے نے مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے سردار یزمان پولیس اسٹیشن کی حدود میں گزشتہ دنوں پیش آیا، جس میں شکیل نامی شخص نے جائیداد حاصل کرنے کی لالچ میں اپنی دوسری بیوی کو مار ڈالا۔

شکیل نے جائیداد کی لالچ کے تحت ہی آمنہ نام کی ایک طلاق یافتہ عورت سے دوسری شادی کی تھی جس کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔

شکیل کو یہ بات بہت ناگوار گزرتی تھی کہ آمنہ روزانہ اپنے بچوں سے نہ صرف فون پر باتیں کرتی ہے بلکہ ان کو خرچہ پانی کیلئے رقم بھی بھجواتی تھی۔

اسی سوچ میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو مارنے کے بعد اس کی جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بنایا اور بہانبے سے اس سازش میں اپنے بڑے بیٹے کو بھی شامل کرلیا۔

منصوبہ بندی کے تحت بیٹا اپنی سوتیلی ماں کو کسی جگہ لے جانے کا کہہ کر موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا اور راستے میں شکیل بھی مل گیا اور اسے سنسان مقام پر لے جا کر گلا گھونٹ کر وہیں پھینک دیا اور گھر واپس آگئے۔

ملزم شکیل نے اگلے روز اپنی بیوی کی گمشدگی کی اطلاع تھانے میں بھی دی تاہم پولیس کو ابتدائی طورپر کوئی کامیابی نہیں ملی بعد میں اپنے مخبروں کے ذریعے مقتولہ کے گھر کی کچھ معلومات نکلوائیں۔

ایک انفارمر نے بتایا کہ علاقے میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں مقتولہ کو وقوعہ کے روز اس کا سوتیلا بیٹا اپنی بائیک پر بٹھا کرکہیں لے جا رہا تھا۔

اسی دوران پولیس کو علاقے کے ایک سنسان اور ویران پلاٹ سے کسی خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع ملتی ہے۔ پولیس نے اسی فوٹیج کو بنیاد بنا کر تفتیش کی تو دونوں ملزمان باپ بیٹے نے سارا ماجرا سنا کر اعتراف جرم کرلیا۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جنہیں جیل بھیجنے کیلیے عدالت میں پیش کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

spot_imgspot_img