spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بھارت کی سپرہٹ اداکارہ اور وزیراعظم کی پوتی، اچانک کہاں غائب ہوگئی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی سپرہٹ اداکارہ جو کہ وزیراعظم کی پوتی بھی تھی اچانک انڈسٹری سے اپنی سنگین بیماری کے باعث غائب ہوگئی تھیں۔

یہ معروف اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ منیشا کوئرالہ ہیں جنھو نے 1991 میں اپنا فلمی ڈیبیو کیا، شاہی خاندان میں پیدا ہونے والی اس شہزادی کے دادا بی پی پرساد کوئرالہ نیپال کے پہلے وزیرِاعظم تھے، تاہم منیشا نے اپنے لیے سیاست کے بجائے دوسری فیلڈ کا انتخاب کیا۔

16 اگست 1970 کو کٹھمنڈو، نیپال میں پیدا ہوئی منیشا نے 90 کی دہائی کے آغاز میں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بہت جلد اپنی پہچان بنا لی، بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم ’سوداگر‘ تھی، جس کی ہدایت کاری سبھاش گھئی نے کی تھی۔

’سوداگر‘ کے بعد منیشا نے ’1942: اے لو اسٹوری‘، ’بمبئی‘، ’دل سے‘ اور ’من‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی، 90 کی دہائی ان کی خوبصورتی اور اداکاری کا طوطی بولتا تھا۔

تاہم لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی یہ اداکارہ ایک سنگین بیماری کے باعث پردے اور فلمی دنیا سے غائب ہوگئیں، کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد منیشا کوئرالہ 2013 میں مکمل طور پر کینسر سے شفایاب ہوگئیں۔

ان کی ایک بار پھر اسکرین پر واپسی ہوئی اور انھوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر اپنا جادو جگایا، اپنی شروعات سے لے کر بڑی فلموں کا حصہ رہنے والی اور یادگار گانوں اور پرفارمنسز تک وہ ہندی سنیما کی چند باوقار اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

اپنے سنہری دور میں انھیں اکثر انڈر ریٹڈ کہا گیا لیکن ناقدین اور ناظرین دونوں ہی ان کی مضبوط اسکرین پریزنس کے قائل تھے۔

منیشا کوئرالہ آخری بار 2015 میں فلم ’چہرے‘ میں نظر آئی تھیں۔ اداکاری کے علاوہ، انہوں نے کئی یادگار گانوں کے ذریعے بھی لوگوں کے دلوں کو چھوا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ منیشا کوئرالہ نے اپنی دوسری اننگز میں او ٹی ٹی پر بھی راج قائم کیا، انھیں نیٹ فلکس کی سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ملکہ جان کے کردار میں کافی پسند کیا گیا تھا۔

منیشا کوئرالہ فلم انڈسٹری کے دوہرے معیار پر پھٹ پڑیں

spot_imgspot_img