spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ چیمپئن بن گئی

بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ چیمپئن بن گئی، فائنل میں جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کردی، ممبئی میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر پورٹیز کپتان لورا ولوارٹ نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو ان کا غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

بھارت ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز اسکور کیے، فائنل مقابلہ بارش کے باعث کچھ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اوورز میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی۔

شفالی ورما نے 87 رنز کی اننگز تراشی، دپتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بناسکیں، جنوبی افریقا کی جانب سے ایا بونگا کھاکا نے تین بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقی ٹیم 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 246 رنز بناسکی، پروٹیز کپتان لورا ولوارٹ کی شاندار سنچری رائیگاں گئی وہ 101 رنزبنا کر ہمت ہار گئیں۔

بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، شیفالی ورما 2 جنوبی افریقی ویمنز بیٹر کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل میں آل راؤنڈ پرفارمنس پیش کرنے پر شیفالی ورما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ دیپتی شرما پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔

spot_imgspot_img