spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بھارتی رکن پارلیمنٹ کا اداکارہ نینتھارا پر نازیبا تبصرہ

(18 مارچ 2026): بھارتی رکن پارلیمنٹ سی وی شنمیگم ساؤتھ انڈین سینما کی معروف اداکارہ نینتھارا سے متعلق نازیبا تبصرہ کیا ہے جس پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک بڑا سیاسی تنازعہ اُس وقت پیدا ہوا جب آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے رکن پارلیمنٹ سی وی شنمیگم نے ریاست تامل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت کی عوامی مہم ’اپنا خواب بتائیں‘ پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ نینتھارا کے بارے میں نازیبا اور صنفی امتیاز پر مبنی تبصرہ کیا۔

یہ واقعہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ سی وی شنمیگم وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی اس کوشش کا مذاق اڑا رہے تھے جس کے ذریعے شہریوں کی خواہشات جان کر تمل ناڈو کی ترقی کا خاکہ تیار کیا جانا تھا۔

اس مہم پر سی وی شنمیگم نے کہا مجھے نینتھارا سے شادی کرنی ہے کیا تم میری یہ خواہش پوری کرو گے؟ کیا وزیر اعلیٰ کسی کا نینتھارا سے شادی کرنے کا خواب پورا کریں گے؟

یہ ریمارکس ایک ایسی ریلی میں دیے گئے جس کا بنیادی مقصد خواتین کا تحفظ اور امن و امان تھا۔ اس بیان کے بعد ایک سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا اور جگہ جگہ احتجاج کیا گیا۔

پارٹی ترجمان ڈاکٹر سید حفیظ اللہ نے اس بیان کو عورت دشمن اور فحش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں پر تنقید کریں لیکن خواتین کی تذلیل نہ کریں۔

وزیر گیتا جیون نے سی وی شنمیگم پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی بدنیتی اور گمراہ کن سوچ سے خواتین کی توہین کی ہے۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اور تمل فلم آرٹسٹ ایسوسی ایشن (نادگر سنگم) نے ایم پی سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

spot_imgspot_img