بگ بیش لیگ میں پاکستانی اسٹار بابراعظم کا بیٹ چل پڑا، نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بی بی ایل میں دو میچز میں ناکام ہونے کے بعد بالآخر بابراعظم کے بلے نے رنز اگلنا شروع کردیا، انھوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف اوپننگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔
بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 138.09 کے اسٹرائیک ریٹ سے 58 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
سڈنی سکسرز نے میچ 47 رنز سے اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کے جوش فلم کو 96 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق قومی کپتان بابراعظم بگ بیش لیگ کے مسلسل دو میچز میں بھی ناکام رہے تھے، آخری اننگز میں بلے باز سڈنی سکسرز کی جانب سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 10 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں بابراعظم اپنے ابتدائی دونوں میچز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے اب تیسرے میچ میں انھوں نے نصف سنچری اسکور کی ہے۔



