spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بچے کون سی چیز کیسے کھانا پسند کرتے ہیں؟ ماہرغذائیت نے راز کی بات بتا دی

والدین کی اکثریت بچوں کیلیے صحت مند کھانا کھلانے کی جدوجہد ایک مشکل جنگ معلوم ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی بھی سبزی یا غذائیت سے بھرپور خوراک سخت ناپسند کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ بچوں میں اچھی کھانے کی عادات ڈالنے کے لیے انہیں اپنے ساتھ کھانے کے عمل میں شامل کریں اور ان میں رغبت پیدا کرنے کیلیے مختلف اور رنگ برنگے پسندیدہ کھانے مختلف صورتوں میں پیش کریں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں امریکا میں مقیم خاتون ساجدہ انعام نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے دیار غیرمیں رہ کر اپنے بچوں کو وہاں کے کھانوں کے ساتھ پاکستانی ڈشیں کھانے کی عادت ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں ایک وقت کا کھانا پاکستانی انداز سے بنتا تھا جس سے بچوں کو کھانے کی عادت پڑی۔

بزنس وومن نوشین برکت نے بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی بھی انڈا یا دیگر طاقتورغذائیں نہیں کھاتی تھی تو میں نے اس کا طریقہ یہ نکالا کہ وہ چیزیں جو پسند کرتی تھی ان میں انڈا، نٹس کا پاؤڈریا گندم وغیرہ ڈال کر مختلف شیپس میں بنا کر کھلاتی تھی۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر سدرہ رضا کا کہنا تھا کہ بچے کی ماں پہلے خود سے یہ سوال کرے کہ کیا وہ بھی وہی سبزی شوق سے کھاتی تھیں یا کھاتی ہیں جو وہ اپنے بچے کو کھلانا چاہ رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ گر کوئی بچہ پاستا شوق سے کھاتا ہے اور اسے آپ نے پروٹین والی غذا دینی ہے تو اسے قیمہ پاستا یا لزانیہ بنا کر دیں۔ اس کے علاوہ سبزیاں کھانے کی عادت بھی اسی طرح ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو سال تک بچوں کو گھر میں پکی ہوئی سبزیاں تھوڑی تھوڑی سی مقدار میں کھلائیں تاکہ بڑے ہوکر اسے یہ چیزیں کھانے میں دشواری نہ ہو یا اس کا ذہن اسے قبول نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زبردستی نہ کریں اور کھانے کا ایک منظم شیڈول بنائیں، ان کی پسند اور ناپسند کو سمجھیں، اور صحت بخش متبادل فراہم کریں، ساتھ ہی اسے موبائل فون یا ٹی وی اسکرین سے دور رکھ کر اس کے کھانے پر توجہ دیں۔

والدین بچوں کی ذہنی صحت کا خیال کس طرح رکھیں؟

spot_imgspot_img