spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

برڈ فلو نے جرمنی کو لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں جانور ہلاک

جرمنی میں برڈ فلو کی خطرناک لہر جاری ہے، بیماری کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلیے اب تک لاکھوں جانوروں کو تلف کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوہارڈن برگ کے فارم میں80ہزاربطخیں تلف کردی گئیں وائرس تیزی سے پھیلنے کاخدشہ تھا، فوری کارروائی کی، حکام نے متاثرہ علاقے میں پولٹری کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کے پھیلاؤ کے بعد 30 سے زائد پولٹری فارموں کو اپنے پرندے تلف کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ابتدائی سروے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تقریباً چار لاکھ مرغیاں، بطخیں، ہنس اور دیگر پرندے تلف کر دیے گئے ہیں تاکہ بیماری آگے نہ پھیل سکے۔

پرندوں کی ہجرت سے بیماری کے پھیلنے کا خطرہ

ماہرین کے مطابق جنگلی پرندے جو سردیوں میں جنوب کی طرف ہجرت کرتے ہیں، اس بیماری کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ ہیں۔ اگرچہ یہ بیماری اب جرمنی میں سال بھر موجود رہتی ہے لیکن موسم خزاں میں پرندوں کی ہجرت کے دوران اس کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ایف ایل آئی کے مطابق اس سال انفیکشن کی لہر معمول سے پہلے شروع ہو چکی ہے، خاص طور پر شمال مغربی برانڈنبرگ میں جہاں وہ بڑی تعداد میں مر رہے ہیں۔

برڈ فلو وائرس کی نئی قسم جانوروں میں پھیلنے لگی

spot_imgspot_img