انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے مذاق میں بابر اعظم کی سنچری بنانے کا کریڈٹ لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیون پیٹرسن جنہوں نے 104 ٹیسٹ، 136 ون ڈے اور 37 ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ نیٹ سیشن کی تصویر شیئر کی اور مذاق میں لکھا کہ میں نے انہیں سنچری بنانے میں مدد کی۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے نیٹ سیشن میں انہیں دوبارہ سنچری کرنے میں مدد کی، انہوں نے اس دوران مسکرانے کی ایموجی کے ساتھ بابر کو مینشن بھی کیا۔
My net session with @babarazam258 definitely helped him get his flow back and scoring 100s again! pic.twitter.com/FL8Mibwol3
— Kevin Pietersen (@KP24) November 15, 2025
واضح رہے کہ پاکستانی بیٹر نے آخری مرتبہ ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف سنچری اسکور کی تھی اور سری لنکا کے خلاف گزشتہ روز سنچری بنانے کے لیے انہیں ڈھائی سال انتظار کرنا پڑا اور ان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
یہ پڑھیں: خوشی ہے لیجنڈز کے ساتھ میرا نام آتا ہے، بابر اعظم
بابر اعظم کی ون ڈے کیریئر کی یہ 20ویں سنچری ہے اور انہوں نے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔



