spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بابر اعظم کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی

راولپنڈی: بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 289 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے 26 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنائی ہے، انہوں نے 20 سنچریاں بنا کر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا، بابر اعظم کم اننگز میں 20 سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے 119 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے شامل تھے، محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے ہیں اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کی جانب سے اننگ کا آغاز پتھم نسانکا اور کمیل مشارا نے کیا اور 51 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔ اس موقع پر نسیم شاہ کی تھرو پر محمد رضوان نے تیزی سے بیلز اڑا کر پتھم نسانکا 24 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

کمیل مشارا کو محمد رضوان نے ابرار احمد کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ کیا۔ انہوں نے 27 رنز بنائے۔ مسٹری اسپنر نے اوپر تلے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور کپتان چترا اسالانکا کو پویلین بھیج کر سری لنکا کے بڑھتے قدم روکے۔

حارث رؤف نے خطرہ بننے والے سدیرا سمارا وکراما کو 42 رنز پر بولڈ کیا اور اس کے بعد کامنڈومینڈس کو 44 رنز پر صائم ایوب کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا۔

اس موقع پر نصف سنچری مکمل کرنے والے جنتھ لیانگا کو وسیم جونیئر نے 54 رنز پر آؤٹ کیا تو اگلے ہی اوور میں حارث رؤف نے دشمانتھا چمیرا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنی تیسری وکٹ بنایا۔

244 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد ونندو ہاسارنگا اور پرامود مدھوشن نے نویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 44 رنز جوڑ کر مقررہ 50 اوورز میں ٹیم کا اسکور 288 تک پہنچایا۔ ہاسارنگا نے 26 گیندوں پر 37 رنز بنائے جب کہ مدھوشن نے 11 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 41 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، تاہم اس کے لیے انہوں نے 66 رنز دیے۔ وسیم جونیئر نے 50 رنز دے کر ایک وکٹ اڑائی۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور سری لنکا کو شکست سے بچنے کے لیے آج کے میچ میں فتح لازمی درکار ہے۔

ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے اشتراک سے تین ملکی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ زمبابوے کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

spot_imgspot_img