spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بابر اعظم نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور : پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرلیا۔

انہوں نے بھارتی اسٹار روہت شرما کے بعد اب ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا۔

یہ تاریخی لمحہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف جاری تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوران پیش آیا، جہاں بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 39 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر تھے۔

تاہم ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کی ناکامی کے بعد سلیکٹرز نے انہیں دوبارہ موقع دیا اور بابر نے واپسی پر شاندار انداز میں اپنی فارم کا ثبوت دیتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے بلکہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے ایک مثبت علامت بھی ہے۔

کرکٹ شائقین نے بھی بابر کی اس کامیابی کو بھرپور سراہا اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں‌ 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا، بابر اعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز بنائے، محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، حسن نواز نے 5رنز بنائے، اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

spot_imgspot_img