spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اے آر وائی نیٹ ورک کی سلور جوبلی : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیک کاٹا

لاہور : اے آر وائی نیٹ ورک کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور آفس آکر اے آر وائی نیٹ ورک کی سلور جوبلی کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 25سال قبل حاجی عبدالرزاق اور حاجی محمد اقبال نے یہ سفر شروع کیا تھا۔

سلمان اقبال نے حاجی عبدالرزاق اور حاجی محمد اقبال کے اس سفر کو کومیابی سے آگے بڑھایا۔ سلمان اقبال نے باقی چیزوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اے آر وائی پاکستان کے ابتدائی چینلز میں سے ایک ہے۔ حاجی محمد اقبال میرے بڑے ہیں، میں آج بھی اُن کا احترام کرتا ہوں، میں نے حاجی محمد اقبال سے بہت سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، اللہ تعالیٰ آنے والے وقتوں میں اس کو مزید کامیابیاں  عطا کرے۔

دعا ہے کہ اے آر وائی پچیس کی جگہ پچاس اور پچاس کی جگہ اپنے سو سال پورے کرے، انہوں نے مزید کہا کہ  اے آر وائی ابھی اتنا اچھا ہے اُمید ہے آنے والے وقت میں مزید اچھا ہوگا۔

سلور جوبلی مبارک : اے آر وائی نیٹ ورک 25 سال کا ہوگیا

spot_imgspot_img