spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

این اے 96 فیصل آباد : تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج

اسلام آباد (24 نومبر 2025): قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 فیصل آباد میں تمام پولنگ اسٹیشنز سے ضمنی انتخابات کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔

تمام 345 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بلال چوہدری 93009 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر 43025 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ آج اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات میں صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

5 بجے تمام پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے اور کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جو پہلے سے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئیں وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

spot_imgspot_img