spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

این اے 18 ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی، عمر ایوب کی اہلیہ نے پٹیشن دائر کر دی

ہری پور (9 جنوری 2026): این اے 18 ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اہلیہ شہر ناز نے پٹیشن دائر کر دی ہے۔

عمر ایوب کی اہلیہ شہر ناز نے الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن دائر کی ہے جو 4 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ ضمنی الیکشن میں انہیں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان نے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کی نشست خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 18 ہری پور: تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج

نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان 163996 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز ایوب 120220 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے نتائج کو مشترد کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

19 دسمبر 2025 کو الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن سے متعلق الزامات پر بیان جاری کیا تھا کہ فارم 47 ریٹرننگ آفیسر نے تیار اور جاری کیا جو 24 نومبر 2025 کی صبح 3:16 پر الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 3:22 پر نتائج کمیشن کو فراہم کیے، فارم 47 صبح 4:28 پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا، ہری پور ضمنی انتخاب کے فارم 48 اور 49 بھی 26 نومبر 2025 کو موصول ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فارم 47 ریٹرننگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر موجود ہے، انتخابی معاملات سے متعلق شکایات کا فورم الیکشن ٹربیونل ہے۔

spot_imgspot_img