spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد : ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ، ٹیم این سی سی آئی اے کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوگی۔

تفصیلات کے مطا بق خاتون وکیل ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، کیس میں پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پراسیکیوشن ٹیم میں بیرسٹر فہد ارسلان، بیرسٹر منصور اعظم اور عثمان رانا شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پراسیکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، پراسیکیوشن ٹیم این سی سی آئی اے کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوگی۔

خیال رہے ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی گزشتہ روز عدالت نے ضمانت کنفرم کی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کے روبرو ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اپنایا یہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہے ، عدالت نے میرٹ نہیں دیکھنا۔ایف آئی آر میں شامل دفعات اس کیس میں لگ ہی نہیں سکتیں ۔ چار سال پرانے واقعہ پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کو کوئی نوٹس بھی نہیں کیا گیا۔

مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔

spot_imgspot_img