spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایشیا کپ کی سپر فور لائن اپ مکمل ہوگئی

ایشیا کپ 2025 میں سری لنکا اور افغانستان کے میچ کے بعد سپر فور لائن اپ مکمل ہوگئی۔

ایشیا کپ میں گروپ اے سے پاکستان اور بھارت، گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور کے لیے کوالیفائی کرلی ہے۔

سپر فور میں پاکستان کا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

دوسرے میچ میں گرین شرٹس 23 ستمبر کو سری لنکا اور تیسرے میچ میں 25 ستمبر کو بنگلادیش سے ٹکرائیں گے۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور افغانستان کو سپر فور کی دوڑ سے باہر کردیا۔

یہ پڑھیں: سری لنکا نے افغانستان کو ہرا کر ایشیا کپ سے باہر کردیا

اوپنر کوشل مینڈس نے 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کوشل پریرا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان چرتھ اسالنکا 17 رنز بناسکے۔

کمیندو مینڈس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، نور اللہ، راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

spot_imgspot_img