spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی (24 اگست 2025): بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

انڈین میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور سیف علی خان نے باضابطہ طور پر ہدایت کار پریہ درشن کی فلم ’حیوان‘ کی شوٹنگ شروع کر دی۔

سنسنی خیز فلم ’حیوان‘ کی پروڈکشن گزشتہ روز ریاست کیرالہ میں باضابطہ طور پر شروع ہوگئی۔

اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار کے ساتھ دلچسپ گفتگو سے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

ویڈیو میں وہ ایک ٹی شرٹ پہنے ہوئے کلیپر بورڈ کو پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ٹی شرٹ پر ’بزرگ‘ لکھا ہوا ہے۔ اس پر پریہ درشن نے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔

اکشے کمار نے جواب دیا کہ آپ سب جانتے ہیں سیف علی خان شیطان ہوگا، یہ شیطان جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں اور ایک وہ شیطان جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔

بالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب ہی ہیں تھوڑے سے شیطان کوئی اوپر سے بزرگ، کوئی اندر سے حیوان۔ آج حیوان کی شوٹنگ شروع کر رہا ہوں، تقریباً 18 سال بعد سیف علی خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹشن‘ میں دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

حیوان کی بات کریں تو یہ پریہ درشن کی 2016 کی مشہور ملیالم تھرلر اوپم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس میں کاجول، بوبی دیول اور اینار ہارلڈسن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

فلم 2026 میں ریلیز ہوگی۔

spot_imgspot_img