بھارتی فلموں کے ورسٹائل اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی کو سخت نتقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کے اداکار بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ اور نفرت انگیز بیانیے سے بیزار نظر آتے ہیں، جنوبی بھارت کے معروف اداکار نے اپنے ہم طنوں سے اپیل کی ہے کی وہ شرپسند جماعت سے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسکے ذمہ دار مودی بھی ہیں، پرکاش راج
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار پرکاش راج نے لکھا کہ اگر آپ اپنے وطن اور اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں تو برائے مہربانی یہ عمل کریں۔
If you love your country and your children.. #justasking https://t.co/FXnc1FsJP3
— Prakash Raj (@prakashraaj) October 20, 2025
ساتھ ہی پرکاش راج نے پوسٹ میں ایک تصوری شیئر کی جس میں ایک لڑکا اور لڑکی موجود ہیں اور ان کی ٹی شرٹ پر Save ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک جملہ درج ہے۔
لڑکے کی ٹی شرٹ پر تحریر ہے کہ اپنے بیٹوں کو آر ایس ایس سے محفوظ رکھیں جبکہ لڑکی کی ٹی شرٹ پر لکھا ہے کہ اپنی بیٹیوں کو بی جے پی سے محفوظ رکھیں۔



