spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

انجلینا جولی کے محافظ کو یوکرین میں پکڑ لیا گیا

نامور ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کے محافظ کو یوکرین میں پکڑ لیا گیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے محافظ کو فوجی بنانے کے لیے یوکرینی سپاہی اپنے ساتھ لے گئے۔

یوکرینی سپاہیوں کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ساتھ مل کر روس سے جنگ لڑے گا۔

امریکی اداکارہ علم میں آتے ہی بھرتی کے مرکز پہنچ گئیں اور اپنے محافظ کو چھڑا لائیں، واضح رہے کہ انجلینا جولی اظہار یکجہتی کے لے یوکرین پہنچی تھیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی معروف اداکارہ وفلم ساز ہونے کے علاوہ اقوامِ متحدہ(یو این) کی خصوصی مندوب برائے مہاجرین بھی ہیں، گزشتہ دنوں وہ یوکرینی شہر لیویو کے دورے کے موقع پر پناہ گزینوں سے ملیں اور ان میں کھانا تقسیم کیا۔ اداکارہ نے بیکری اور کیفے کا بھی دورہ کیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے شہری موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انجلینا کو وہاں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، کئی پرستاروں نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی بنوائی، اس موقع پر انہوں نے یوکرینیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اداکارہ نے اقوام متحدہ کے رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے انسانیت کے جذبے کو سراہا۔ انجلینا نے رہائشی اسکول کا دورہ کیا اور طالب علموں سے شفقت سے پیش آئیں اور یقین دلایا کہ وہ دوبارہ بھی اسکول آئیں گی۔

spot_imgspot_img