spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

امریکی و یورپی پابندیوں کے باوجود روس سے بھارت کی تیل درآمدات میں اضافہ

امریکی اور یورپی پابندیوں کے باوجود روس سے بھارت کی تیل درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اکتوبر میں بھارت کی روسی تیل کی درآمدات 14.8 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں۔

ڈیٹا ٹریکنگ کمپنیز کے مطابق شرح ستمبر کے 14.4 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ رہی۔ یہ اعداد و شمار قازق تیل کو شامل نہیں کرتے جو روس کے راستے برآمد ہوتا ہے۔

امریکا نے اکتوبر کے آخر میں روسی کمپنیوں روسنیفٹ اور لوکوائل پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے بھی اسی دوران روس کے خلاف 19 پابندیوں کا پیکج نافذ کیا تھا جس میں یورپی یونین نے 117 سے زائد روسی جہازوں اور درجنوں کمپنیوں و شخصیات کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹرمپ نے رواں سال بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا۔

spot_imgspot_img