spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

امریکی حملے کے بعد ایلون مسک کا وینزویلا کیلیے کا بڑا اعلان

نیویارک : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکہ کی جانب سے متنازع حملے کے بعد وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے۔

امیکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکا چلائے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا نے وینزویلا میں ایک بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا۔

امریکی آپریشن کے بعد دارالحکومت کراکس اور قریبی ریاست مرانڈا کے بعض علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

spot_imgspot_img