spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم ہمارا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صنعتوں کیلئے اہم معدنیات کا اسٹرٹیجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں امریکی بینک 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو رکوانے کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس جنگ کے حوالے سے اچھی خبروں کیلئے پرامید ہوں، اس جنگ کی وجہ سے ہرماہ 25ہزار افراد جان سے مارے جارہے ہیں، پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان انتہا کی نفرت ہے جو باعث شرم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سخت کارروائی کے بعد ہی وینزویلا کی قیادت کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

ایران سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے بتایا کہ ہمارا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، تہران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اسٹیووٹکوف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں ڈیل ہونے کی امید ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ممکنہ حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

جنگ ہوئی تو۔۔! اردن نے ایران کو بڑی یقین دہانی کروا دی

spot_imgspot_img