spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکا نے ولیم، کیٹ کو خصوصی دعوت نامہ بھیج دیا، میگھن، ہیری نظرانداز

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو امریکا نے خصوصی دعوت نامہ بھیجا ہے جبکہ ملکم یں موجود ہیری، میگھن کو نظرانداز کردیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑا کیٹ اور ولیم جن کی شادی کو حال ہی میں 14 سال مکمل ہوئے ہیں انھیں امریکا کی اعلان آزادی پر دستخط کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

تاہم ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس جو 2020 میں شاہی فرائض سے سبکدوش ہونے کے بعد امریکا منتقل ہوچکے ہیں انھیں اس ایونٹ کےلیے دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات ظاہر ہے کہ ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس شاہی خاندان سے دور ہوچکے ہیں اور شاہی اعزاز بھی نہیں رکھتے، لہٰذا انھیں کسی بھی تقریبات میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

اعلانِ آزادی پر دستخط کی مناسبت سے ہونے والی تقریب دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی واقعہ ہے، اگر برطانوی بادشاہ چارلس کی صحت نے انھیں سفر کی اجازت دی تو وہ ایونٹ میں ٹرمپ کے ساتھ موجود ہونگے۔

خیال رہے کہ چارلس اور کیملا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپریل میں ریاستی دورے کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

spot_imgspot_img