پاکستان فوج کی جانب افغان فورسز کو منہ توڑ جواب ملنے کے بعد افغانی اہلکار گھبراہٹ میں مورچے چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی۔
پاک فوج نے بلوچستان برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ بھی تباہ کر دی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فوجی اپنے ساتھیوں کی کئی لاشیں پوسٹوں پرچھوڑ کر بھاگ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان جانب سے کی پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جو اسے مہنگی پڑگئی۔
پاکستان کی 6مختلف فوجی پوسٹوں پر افغان فوجیوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی مدد سے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔
پاک فوج نے اس فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور متعدد افغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصان پینچایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں : قبائلی عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ، ہتھیار اٹھانے کا اعلان
قبائلی عوام نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا، قبائلی عوام کی جانب سے پشتو میں آڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے۔



