spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

افغان طالبان کے سپاہی نے پاک فوج کے سامنے سرنڈر کردیا، ویڈیو

افغان فوج کے طالبان سپاہی نے خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کر دیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے قبضہ کی جانے والی ایک افغان پوسٹ پر ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے حملے کے بعد بیشتر افغان طالبان اپنی پوسٹیں خالی چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔

افواج پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے ایک اور ویڈیو میں باجوڑ کے سامنے کنڑ میں افغان پوسٹ تباہ ہونے کے تازہ ترین مناظر دکھائے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغان پوسٹ میں آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے، افغان پوسٹ کو مکمل طور پر مسمار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان نے طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک کرکے اسے مکمل طور پر تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں منوجبا کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی، اور خارجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

اس کے علاوہ پاک فوج نے طالبان فورسز کے درانی کیمپ پر کامیاب اسٹرائیک کرکے مکمل تباہ کردیا، یہاں بھی درجنوں طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

پاک فوج نے افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا پاک فوج  نے انگوراڈہ ، جنوبی وزیرستان میں افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا، پاک فوج کے جوانوں کو آتا دیکھ کرافغانی فوجی بھاگ گئے، پاک فوج کی فائرنگ سے افغان سیکٹر کی بیشتر پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے 19 افغانی پوسٹیں قبضے میں لے لیں

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے19 افغانی پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ملکی سرحد پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور کارروائی کرکے اس کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔

پاکستان کی تباہ کن جوابی کارروائی سے گھبرا کر افغانستان نے حملے روکنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

 

spot_imgspot_img