spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسلام آباد کی عدالت میں انوکھا واقعہ، ملزم کی جگہ دوست پیش، پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (5 ستمبر 2025): اسلام آباد کی عدالت میں انوکھا واقعہ سامنے آیا جہاں ملزم کی جگہ اس کا دوست پیش ہوگیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ملزم کا دوست اس کی جگہ پیش ہوا تاہم جب عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تو وہ خوفزدہ ہوا اور سچ بول دیا۔

گرفتاری کے حکم پر شاہد کریم نے بتایا کہ وہ اصلی ملزم بلال خان نہیں ہے۔ اس نے بتایا کہ مجھے بلال خان نے کہا تھا پیش ہو جانا کچھ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دوشیزہ سے جنسی زیادتی پر ہسپانوی عدالت کا انوکھا فیصلہ

عدالت نے ملزم بلال خان کے دوست شاہد کریم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت میں زیر سماعت تھی۔

عدالت نے مچلکے جمع نہ کروانے پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

spot_imgspot_img