spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ارباز خان کی وائرل ہونیوالی حالیہ ویڈیوز کے حوالے سے کمال آر خان کا اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیوز اور ان کی حرکتوں کے حوالے سے کمال آر خان کا اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

اپنے چینل پر تجزیہ کرتے ہوئے بالی ووڈ کے خود ساختہ نقاد کمال راشد خان نے کہا کہ اچانک ارباز خان کی بہت ساری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، ان ویڈیوز کو دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ شاید ارباز خان دماغی طور پر مسائل کا شکار ہیں۔

کمال راش خان نے کہا کہ شاید ارباز خان اپنی زندگی میں خوش نہیں ہیں اور کوئی دکھ ہے جسے وہ چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ساتھ ہی بالی ووڈ خود ساختہ نقاد نے اپنے دیکھنے والوں کےلیے ارباز کی ویڈیوز بھی اپنے چینل پر شیئر کیں جس میں ارباز الٹی سیدھی حرکتیں کرتے نظر آئے جبکہ وہ تمنا بھاٹیہ کے گانے آج کی رات پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

کمال خان نے کہا کہ ارباز ان ویڈیوز میں ایسی ایسی حرکتیں کررہے ہیں جن کو دیکھ کر کوئی بھی یہ کہہ سکتا ہے کہ ارباز یہ کیا کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ارباز خان جیسا آدمی ایسی حرکتیں بالکل نہیں کرسکتا، اگر ان کی دماغی حالت درست اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

کمال راشد خان کا کہنا تھا کہ ارباز خان کے گھر والوں کو انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہیے، انھیں ڈاکٹر کو دکھا کر یہ پتا کرنا چاہیے کہ کیا مسائل ہیں اور ارباز کو کس بات کا غم ہے۔

spot_imgspot_img