spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کے اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا۔

اداکار احسن خان کو انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی ہے۔

انہیں ایوارڈ شیلڈ برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں پیش کی گئی، تقریب میں ممبران پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔

یہ پڑھیں: احسن خان نے فیملی اور بچپن کی یادیں بتا دیں

اداکار احسن خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی خدمت جاری رکھوں گا۔

تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی مسلسل محنت، ان کی سماجی خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی طویل جدوجہد اور عزم کا اعتراف ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال بنتے ہیں۔

spot_imgspot_img