بالی ووڈ کے آنجہانی سپراسٹار دھرمیندر کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کی اردو زبان سے محبت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں دنیا سے چلے جانے والے دھرمیندر کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ سرعام اردو سے شدید محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس نفیس زبان کے احسان مند نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے صاحبزادے بوبی دیول برابر میں برجامن ہیں، پہلے تو دھرمیندر پرلطف اندز میں کہتے ہیں کہ انھوں نے اردو نہیں پڑھی، میں نے اردو پڑھی ہے۔
دھرمیندر نے مزید کہا اردو زبان ایسی ہے کہ بس، “احسان مند ہوں زبانِ اردو تیرا، تیری زباں میں بیان احساس دل آگیا”۔
بالی ووڈ کے ہی مین کہنے جانے والے اداکار نے کہا کہ میں کچھ جذباتی ہوں، میں نے کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ میں شاعری کروں گا، لیکن کہتے ہیں کہ آتے آتے آجاتی ہے۔
دھرمیندر نے مزید کہا کہ بہت سی چیزیں مجھے اب مل رہی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اوپر والا بہت مہربان ہے مجھ پر، مجھے کچھ نہ کچھ دیتا رہتا ہے۔



