spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ابھیشیک شرما نے ویرات کوہلی اور محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے جارح مزاج بیٹر ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں ابھیشیک شرما نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

اوپنر بیٹر ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، ابھیشیک نے 6 اننگز میں 309 رنز بنائے ہیں۔

یہ پڑھیں: ابھیشیک شرما نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا پاکستانی بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 2022 کے ایشیا کپ کے 6 میچوں 281 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا، ویرات کوہلی نے 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے گزشتہ روز بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان، بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دبئی میں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

spot_imgspot_img