spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل کے میڈیا میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب ہوگیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کےلیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے۔

iran israel war تمام خبریں

 

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

دریں اثنا شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، اس حوالے سے دن اور تقریب کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایرنی نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کو بہت بڑی یادگاری تقریب کے بعد مقدس شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تقریب کی تفصیلات اور پروگرام کا باقاعدہ اعلان عہدیداروں سے منظوری کے بعد کیا جائے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد شہر میں ہی پیدا ہوئے، ان کے والد امام رضا کے مزارکے احاطے میں مدفون ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں

spot_imgspot_img