spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آن لائن پاسپورٹ بنانے کا نہایت آسان طریقہ، شہریوں کےلیے اہم معلومات

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کےلیے آسانی فراہم کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا طریقہ کار بتادیا۔

شہری اب لمبی لائنوں اور قطار میں لگے بغیر ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ کےلیے اپلائی کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا کی ویڈیو پوسٹ میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو بتایا گیا کہ وہ آن لائن پاسپورٹ رینول کی درخواست کےلیے آفیشل ویب سائٹ www.onlinemrp.dgip.gov.pk کا وزٹ کریں۔

آن لائن پاسپورٹ بنانے کے طریقہ کار سے متعلق ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ اگر کسی صارف کا پہلے سے اکاؤنٹ رجسٹر ہے تو وہ لاگ ان کے بٹن پر کلک کرے۔

تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں نئے صارفین رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں، رجسٹریشن فارم میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے درست موبائل نمبر اور ای میل درج کیا جائے۔

معلومات درج کرنے کے بعد دیا گیا کوڈ انٹر کریں اور نیکسٹ کا بٹن دبائیں، اس کے بعد صارف کے ای میل پر ایک ویریفکیشن لنک موصول ہوگا، اس لنک پر کلک کرکے ویریفکیشن کوڈ درج کریں، کامیاب رجسٹریشن کے بعد لاگ آن پر جاکر اپنا ای میل اور پاسورڈ درج کریں اور لاگ ان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا نئی درخواست دینے کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں جبکہ پانچ آپشن میں سے اپنی ضرورت کے مطابق صارف مناسب آپشن کا انتخاب کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آن لائن پاسپورٹ کے رینیول کےلیے پاسپورٹ کی مدت معیاد ایک سال سے کم ہونی چاہیے، پاسپوٹ میں اہم ترامیم جیسے نام یا پیشہ وغیرہ تبدیل کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔

اس کے علاوہ کوئی بھی شہری ڈراپ ڈاؤن آپشن سے اپنا قریبی پاسپورٹ آفس منتخب کرسکتا ہے، یہ اسلیے ہوگا کہ اگر درخواست دہندہ کو پاسپورٹ آفس جانا پڑے تو اسے طویل فاصلے کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آن لائن پاسپورٹ بناتے وقت کسی بھی مرد یا خاتون کی کس طرح کی تصویر درکار ہوگی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اس کے حوالے سے بھی تفصیل بتائی گئی ہے۔

تمام معلومات مہیاں کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند خواتین و حضرات کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی فائل کا سائز 1 ایم بی سے زیادہ نہ ہو جبکہ اپ لوڈ کی جانے والی تمام دستاویزات، پی این جی یا جے پی جی یا جے ای پی جی کے فارمیٹ میں ہوں۔

پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ، فیس ادائیگی کا نیا طریقہ سامنے آگیا

spot_imgspot_img