spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ ریلیز کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا اینتھم ’فل دی تھرل‘ ریلیز کردیا۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ’فل دی تھرل‘ کے عنوان سے آفیشل اینتھم جاری کردیا، ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

دو منٹ کے طویل ساؤنڈ ٹریک میں بھارتی موسیقار انیرودھ روی چندر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

روی چندر نے کہا کہ ’ہر خوشی، خاموشی، دل کی دھڑکن ایک ہی دھن میں جڑ جاتی ہے جب بات کرکٹ کی ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ ایک احساس، جذبہ ہے، مجھے فیل دی تھرل گانے کے ساتھ منسلک ہونے پر خوشی ہے، یہ ہماری کو عالمی شائقین کو ایک پرجوش اتحاد کے ساتھ ساتھ لایا جائے۔

میوزک ویڈیو میں پچھلے ایڈیشن کی یادگار لمحات کی تصاویر پیش کی گئیں جس میں یونس خان کی قیادت میں 2009 میں پاکستان نے ٹائٹل جیتا تھا۔

آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے شائقین کو جوڑنے اور 20 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کو دنیا بھر میں جشن میں تبدیل کرنے کے لیے اس ترانے کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آفیشل گانا اس جذبے کو زندہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے، موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے شائقین کو جوڑنے کی خواہش رکھتا ہے۔

spot_imgspot_img