انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 30، 31 مئی کو بورڈ میٹنگ بھارت کے شہر احمدآباد میں رکھ لی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی کی بھارت پر نوازشیں جاری ہیں اب بورڈ میٹنگ بھارت میں رکھی گئی ہے تاکہ پاکستان اس میں شرکت نہ کرسکے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی کی 30، 31 مئی کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت غیریقینی ہے جبکہ 21 مئی کو ورچوئل میٹنگ بھی شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 9 سے 12 ٹیموں تک بڑھانا چاہتا ہے، بنگلادیش کا وفد بھارت جائے گا اور تی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بات کرے گا۔
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگ دوحہ میں ہونا تھی جو کشیدگی کی وجہ سے منسوخ ہوئی تھی۔



