spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری ہوگئی

اسلام آباد(21 ستمبر 2025): پاکستان آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری ہوگئی، پاکستان نے 50 کروڑ ڈالرکے یوروبانڈز کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کرلیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان دوست ملکوں سے بروقت قرض حاصل اور رول اوور کرے گا، حکومت دوست ممالک کے بارہ ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور ہونے کیلئے پُرامید ہے، سعودی عرب، چین اورمتحدہ عرب امارات قرض بروقت رول اوور کردیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب کے پانچ ارب ڈالر کے ٹائم ڈپازٹس پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ہیں، متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اور چین کے چار ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹس پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال واجب الادا 26 ارب ڈالر قرض میں سے 3.5 ارب ڈالر ادا کردیے گئے، اس میں دو ارب ڈالر رول اوور اور ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی واجب الادا بیرونی قرض کی بروقت واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق دوست ممالک کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

پاکستان رواں ماہ 30 ستمبر تک پانچ سو ملین ڈالر یوروبانڈز کی ادائیگی کرےگا، اس ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ نہیں آئے گا۔

spot_imgspot_img