spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

یاسر حسین نے شادی کی چھٹی سالگرہ پر اقرا عزیز کو کس چیز کےلیے داد دی؟

یاسر حسین نے شادی کی چھٹی سالگرہ پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کی ہمت کی داد دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ “دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے، 6 سال ایسے گزر گئے جیسے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا”، ساتھ ہی انھوں نے طنزیہ انداز میں کےٹو پہاڑ کا بھی حوالہ دیا۔

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ شادی کی سالگرہ مبارک ہو اقرا عزیز مجھے برداشت کرنے کےلیے، میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔

انھوں نے لکھا کہ اللہ کرے یہ ساتھ ہمیشہ قائم رہے آمین، ساتھ ہی اداکار نے تمام مداحوں سے درخواست بھی کی کہ سب اس پر آمین کہیں۔

ساتھ ہی یاسر حسین نے اقرا عزیز اور اپنی بہت ساری تصویر شیئر کیں جس میں ان دونوں کی بہترین کیمسٹری نظر آرہی ہے۔

اس سے قبل اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ پر بھی محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔

ڈرامہ محنت سے بنتا ہے اور دو، تین لوگ نمبر دے کر خراب دیتے ہیں، یاسر حسین

spot_imgspot_img