spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’ہم نے میزائل مار گرایا، سب کو بتا دیا ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے‘

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے خطے میں خونریزی کو روکنے کےلیے کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کو بڑھنے سے روکنے کےلیے پوری کوشش کر رہے ہیں ہم نے کل اپنی سرزمین پر ایک میزائل مار گرایا جس سے سب کو بتا دیا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں ہم اپنے ملک کی حفاظت کےلیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

صدر اردوان نے بتایا کہ خطرے کو ختم کرنے کےلیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں مغرب ایک بار پھر محض یہ دیکھ رہا ہےکہ ہمارے خطے میں کیا ہو رہا ہے۔

اس سے قبل انقرہ میں ترک فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے واضح کیا کہ ترکی اپنی سرحدوں اور قوم کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

صدر اردوان نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ ایرانی حملوں کا جواب دینے اور خطے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے نیٹو (NATO) اتحادیوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور ان کی مشاورت سے فوری طور پر تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔

ترک صدر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے واضح طور پر وارننگ دے رہے ہیں ”۔

spot_imgspot_img