پشاور : (13 اکتوبر 2025) گورنر کے پی کی جانب سے استعفے پر اعتراض لگانے پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے دونوں استعفوں پر دستخط کی تصدیق کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم نے گورنر کے خط کے تناظر میں مشاورت شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔
Finally the resignation submitted on 8th Oct previously denied by Governor office also acknowledged.
I hereby Reconfirm that both Resignations (8th Oct & 11th Oct 2025) are bearing My Authentic Signatures. https://t.co/cNuV2GFCOp pic.twitter.com/YHHYrXsliJ— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 12, 2025
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا خط سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی کی جانب سے جاری کردہ خط کے بعد آج نئے قائد ایوان کا انتخاب مشکوک ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں : گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ امین گنڈا پور کے استعفے پر اعتراض لگا دیا
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر اعتراض لگایا گیا تھا۔
گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے 2 مبینہ استعفے گورنر ہاؤس کو موصول ہوئے، فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دونوں استعفوں پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ قرار دیے گئے ہیں۔



