spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

گل پلازہ میں دوبارہ لگنے والی آگ سے ایک اور شخص جاں بحق

کراچی کے تباہ شدہ گل پلازہ  میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے  بےہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص گزشتہ روز لگنے والی آگ سے متاثر ہوا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہو سکی اور لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ کی آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کے بیسمنٹ میں دوبارہ آگ لگنے کے واقعے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کا واقعے کے بعد پولیس نے نشے کے عادی 3 افراد کوحراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی سٹی علی حسن نے بتایا ہے کہ زیر حراست نشے کے عادی افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ان میں سے ایک شخص عمارت کے اندر موجود تھا جو گل پلازہ کے اندر سے تانبے کی تاریں چوری کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق نشے کے عادی 2افراد کو عمارت کے باہر سےحراست میں لیا گیا، تینوں نشے کے عادی افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

 

spot_imgspot_img