spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

گل پلازہ سے لاشیں کس حالت میں ملیں؟ سماجی تنظیم کے رضاکار کا لرزہ خیز بیان

کراچی (20 جنوری 2026): گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے زندہ جل جانے والوں کی لاشیں خاکستر اور ناقابل شناخت ہوچکی تھیں،  ریسکیو اہلکار نےملنے والی لاشوں سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے۔ 

سماجی تنظیم کے اہلکار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آّنکھوں دیکھا حال بیان کردیا، اس نے بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی سے زندہ جل کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گل چکی تھیں کسی کا ہاتھ اور کسی کا پاؤں اور دیگر اعضاء ملے ہیں۔

اس نے بتایا کہ آگ بجھنے کے بعد جب ہم لاشیں اٹھانے اندر گئے تو دیکھا کہ کئی لاشیں بالکل میلٹ ہوچکی تھیں، کچھ لاشیں کوئلے کی شکل میں جبکہ کچھ ٹکڑوں کی صورت میں ملیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ایک بچہ جس کی عمر تقریباً ڈھائی سے تین سال تھی اس کی لاش جل کر اکڑ گئی تھی، یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور کمر پر جلنے کا نشان ہے۔ اس نے بتایا کہ ہم نے اب تک مجموعی طور پر 21 لاشیں نکالی ہیں۔

 

گل پلازہ آتشزدگی: بے ہوشی کی حالت میں نکالے گئے دکاندار کا ہوشربا انکشاف

spot_imgspot_img