spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

گلگت بلتستان انتخابات : پی پی امیدوار نے میدان مار لیا

اسکردو (08 جون 2026): گلگت بلتستان انتخابات کا ایک اور مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار کامیابن قرار پایا۔ 

جی بی 4 نگر ون کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

جی بی 4 نگر ون کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد علی اختر 7670 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اسلامی تحریک کے محمد ایوب وزیری 6566 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر رکاوٹ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔ تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

الیکشن میں 12 سے زائد جماعتیں اور آزاد سمیت 396 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی مجموعی طور پر 33 نشستوں پر مشتمل ہے، 24 نشستوں پر براہِ راست انتخابات ہوئے، 6 نشستیں خواتین جبکہ 3 ٹیکنوکریٹس کیلیے مختص ہیں۔

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت لامی درکار ہوگی، یہاں 9لاکھ 63 ہزار، پانچ لاکھ 6 ہزار مرد اور 4 لاکھ 56 ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

گلگت بلتستان الیکشن کے غیر سرکاری نتائج

spot_imgspot_img