spot_img

ذات صلة

جمع

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی (02 مئی 2026): کراچی میں ٹریفک کی روانی...

انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع

لاہور : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے طلبہ...

بچوں کا ب فارم بنوانا نہایت آسان

لاہور : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے...

کے پی ٹی میں نئی تاریخ رقم، بڑی سہولت کا آغاز

اسلام آباد : کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ٹرمینل پر پہلی بار ایک ایسا بحری جہاز لنگر انداز ہوا ہے جو مکمل طور پر ٹرانس شپمنٹ کارگو لے کر آیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ’کے جی ٹی ایم ایل‘ ٹرمینل پر مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو بردار بحری جہاز ایم وی ارلن کی کامیاب برتھنگ نے پاکستان کے بحری شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بڑی پیش رفت سے نہ صرف بندرگاہی نظام کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ تجارت کے فروغ، مسابقت میں اضافے اور کاروباری مواقع میں بھی نمایاں وسعت ہوگی۔

وزیر بحری امور کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر ماضی میں صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی، مگر اب جنرل کارگو، بلک،بریک بلک اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ سے نئے تجارتی امکانات ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہیں اب ہر قسم کے ٹرانس شپمنٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں بریک بلک آپریشنز بھی شامل ہیں، جو علاقائی منڈیوں تک رسائی کو مزید آسان بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کو ایک اہم علاقائی میری ٹائم حب کے طور پر مستحکم کرے گی، جو عالمی تجارتی راستوں کو آپس میں جوڑنے اور اقتصادی ترقی میں شراکت داری کا ذریعہ بنے گا۔

کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں بڑی کمی کا اعلان

spot_imgspot_img