spot_img

ذات صلة

جمع

ٹیلی کام بل 2026 پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی...

کے پی بجٹ 2026-27 : امن و امان کی بہتری کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی بجٹ...

کے پی بجٹ 2026-27 : تعلیم کیلیے مجموعی بجٹ کتنا ؟

پشاور : کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

وفاق نے خیبرپختونخوا کو کوئی مالی تعاون یا امداد نہیں دی، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا...

کے پی بجٹ 2026-27 : تعلیم کیلیے مجموعی بجٹ کتنا ؟

پشاور : کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مالی سال 27-2026کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کا مجموعی بجٹ 468.379 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت صوبے میں تعلیم کو قومی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد سمجھتی ہے۔

ہماری حکومت ہر بچے کو مساوی، معیاری اور جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، مالی سال میں تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ماڈل اسکولوں کے قیام، نئے پرائمری، پری فیبر سے تعلیمی رسائی میں اضافہ کیا گیا جبکہ اضافی کلاس رومز، باؤنڈری والز، سائنسی لیبارٹریز، واش رومز اور امتحانی ہالز کی تعمیر پربھی کام کیا گیا۔

اسی طرح رواں مالی سال میں اسکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کے لئے 7 ارب روپے جاری کیے گئے جس سے 23 ہزار 76 اسکولوں میں فرنیچر کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے 10ہزار سے زائد پرائمری اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ 2 ہزار 500 ایجوکیشن انٹرنز کی شمولیت کی منظوری بھی دی گئی۔

spot_imgspot_img