spot_img

ذات صلة

جمع

’کھل نائیک‘ میں سنجے دت کا کردار پہلے کس اداکار کو ملنے والا تھا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی مقبول فلم ’کھل نائیک‘ کے سیکوئل کی پہلی جھلک گزشتہ روز جاری کی گئی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ’کھل نائیک‘ پہلے کسے آفر ہوئی تھی۔

اداکار سنجے دت کی فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک گزشتہ روز جاری کی گئی جسے دیکھ کر مداح اس کی ریلیز اور کاسٹ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

کھل نائیک آج سے 32 سال قبل ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

سبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کھل نائیک 6 اگست 1993 کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، جیکی شیروف، اور راکھی گلزار نے اہم کردار ادا کیے تھے، تین سے پانچ کروڑ بجٹ پر بنائی گئی فلم نے اس دور میں 25 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔۔

یہ پڑھیں: سنجے دت کی فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک جاری

تاہم ’بلو‘ کے کردار کے لیے نانا پاٹیکر ڈائریکٹر کی پہلی پسند تھے۔ سبھاش گھئی شروع میں نانا پاٹیکر کو بلو بلرام کردار کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کر رہے تھے کیونکہ وہ فلم میں ایک درمیانی عمر کا مرکزی کردار چاہتے تھے لیکن بعد میں یہ کردار سنجے دت نے ادا کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلو کے کردار کے لیے انیل کپور کا نام بھی دعویدار کے طور پر سامنے آیا تھا مبینہ طور پر انیل کپور اس کردار کو نبھانے کے بہت شوقین تھے اور انہوں نے سبھاش گھئی سے بھی رابطہ کیا تھا۔ تاہم گھئی اس وقت تک سنجے دت کو سائن کر چکے تھے۔

spot_imgspot_img