spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کون سا بچہ ؟ قاتل ماں کا جواب سن کر پولیس بھی دہل گئی!

کنیکٹیکٹ : امریکا میں ایک قاتل ماں نے اپنے شیر خوار بچے کو ندی میں ڈبو کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے پوچھنے پر اس کا کہنا تھا کہ کون سا بچہ؟۔

یہ اندوہناک واقعہ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں رواں سال 8 جون کو پیش آیا، جس میں ایک 27 سالہ خاتون کو اپنے ایک ماہ کے بیٹے کو ڈبونے کے الزام میں قتل کے مقدمے کا سامنا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق سیڈی فلیمنگ نامی خاتون اپنے نومولود بیٹے سمیت لاپتا ہوگئی تھی، جب اہلکاروں نے اس کی تلاش شروع کی تو اطلاع ملی کہ ایک عورت گیلی حالت میں اکیلی سڑک پر بھٹک رہی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب خاتون سے اس کے بیٹے کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے حیران کن انداز میں جواب دیا کہ “کون سا بچہ؟”

پولیس رپورٹ کے مطابق فلیمِنگ پوری طرح بھیگی ہوئی اور دماغی طور پر غیر متوازن دکھائی دے رہی تھی اور تقریباً ایک گھنٹے تلاش کے بعد قریبی ندی سے اس کے بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔

ملزمہ کے اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا کہ فلیمِنگ مختلف آوازیں سن رہی تھی اور اسے یقین تھا کہ کوئی اس کا پیچھا کر رہا ہے۔ چند دن قبل اس نے ایک نفسیاتی ڈاکٹر سے رابطہ بھی کیا تھا کیونکہ وہ خوف اور وہم میں مبتلا تھی، مگر ڈاکٹر نے بتایا کہ چونکہ وہ ان دنوں بچے کو دودھ پلا رہی ہے اس لیے دوا تجویز نہیں کی جاسکتی۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ فلیمِنگ نے واقعے والے دن صبح جاگتے ہی کہا تھا کہ کوئی اسے قتل کرنے آرہا ہے، چند روز قبل وہ اس خیال میں بھی مبتلا تھی کہ “ایلومیناٹی” اس کے پیچھے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس کی ذہنی بیماری سال 2019 سے جاری تھی۔

عدالت نے ملزمہ سیڈی فلیمِنگ کی ضمانت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر دی ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سفاک ماں نے شیر خوار کے حلق میں بے بی وائپ ٹھنسا کر اسے مار ڈالا

spot_imgspot_img