spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کولیسٹرول میں اضافہ کن تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے؟ خطرے کی گھنٹی سے باخبر رہیں

حیدرآباد : ماہرین صحت کے مطابق ہائی کولیسٹرول آج کے دور کا ایک عام مگر خطرناک مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ اس کی سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر افراد کو اس کا اندازہ دیر سے ہوتا ہے، جبکہ یہ خاموشی سے دل اور دورانِ خون پر شدید نقصان ڈال دیتا ہے۔

کولیسٹرول کیا ہے اور جسم اسے کیوں بناتا ہے؟

کولیسٹرول خون میں موجود ایک مومی مادہ ہے جو جسم خود بھی بناتا ہے اور غذا سے بھی حاصل ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی تعمیر، وٹامن ڈی کی تیاری اور ہارمونز کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے لیکن اگر معاملہ حد سے بڑھ جائے تو یہی مادہ بڑی بیماریوں کا راستہ کھول دیتا ہے۔

اچھا اور برا کولیسٹرول

ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی دو بنیادی اقسام پائی جاتی ہیں

پہلا برا کولیسٹرول (LDL)

اس کی زیادتی شریانوں میں چکنائی کی تہہ بناتی ہے، خون کی روانی متاثر ہوتی ہے دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

دوسرا اچھا کولیسٹرول (HDL)

خراب کولیسٹرول کو خون سے صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، دل کے امراض کے امکانات کم کرتا ہے، صحت مند کولیسٹرول لیول کتنا ہونا چاہیے؟ ماہرین کے مطابق درج ذیل سطحیں محفوظ مانی جاتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ہائی کولیسٹرول کی علامات میں جسم کون سے اشارے بظاہر ظاہر کرتا دیتا ہے؟

زیادہ کولیسٹرول اکثر خاموش ہوتا ہے مگر جسم چند واضح علامتوں کے ذریعے خبردار ضرور کرتا ہے۔

سینے میں درد یا ٹائیٹنس، ٹانگوں میں درد، بے حسی یا کمزوری، جلد میں تبدیلیاں ، سانس لینے میں دشواری، چکر آنا اور مسلسل تھکاوٹ، جسم یا ٹانگوں میں سوجن، دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تبدیلی، جبڑے یا گردن کے پیچھے درد کا ہونا۔

بادام مونگ پھلی اور اخروٹ

اخروٹ میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ناشتے میں چند اخروٹ کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے، وہ دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام اور مونگ پھلی کا باقاعدہ استعمال اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے اور برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔

spot_imgspot_img